امسال قلیل تعدادمیں درخواستیں موصول ہوئیںہیں /مرکزی وزر عباس نقوی
سرینگر/09جنوری/سی این آئی// سفر محمود پر پھر سے کوروناوائرس کا سائیہ رُکاوٹ بن رہا ہے ۔ بھارت میں حج پر جانے کےلئے خواہشمند افراد کی جانب سے قلیل تعداد میں ہی درخواستیں موصول ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ اب تک محض 53ہزار درخواستیں ہی موصول ہوئی ہے جبکہ ابھی تک بھارت نے بھی کوئی حتمی اس سلسلے میں نہیں لیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق فی الحال حج کے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہوا ہے۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اور ڈپٹی لیڈر راجیہ سبھا مختار عباس نقوی نے آج کہاکہ یکم نومبرسے درخواستوں کی وصولیابی کاسلسلہ جاری ہےاور اب تک 53ہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں،جبکہ فی الحال حج کے تعلق سے سعودی عرب نے کوئی واضح اعلان نہیں کیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدہ بھی نہیں ہوا ہے۔وزیر موصوف نے کل حج 2022کے متعلق ایک تربیتی پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے مطلع کیا۔مختار عباس نقوی نے مزید کہاکہ آفت کے خاتمے،عوام کی صحت ،سلامتی کے لیے قوت مدافعت ،احتیاط اور دعا ہی سفرحج کو ممکن بنائے گا۔حج 2022 کو لوگوں کی صحت ،سلامتی اور حفاظت کو ترجیح دے کر سہولتوں اور بہتری کے ساتھ مکمل کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے ایک بار پھر کہاکہ حج مکمل طور پر ڈیجٹل ہوچکاہے۔عازمین حج خود آن لائن درخواستیں دے رہے ہیں اور وہ موبائل کا بھی کااستعمال کررہے ہیں۔ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 31جنوری رکھی گئی ہے ،فی الحال پچاس ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور ایک خواتین عازمین حج بھی شامل ہیں جوکہ بغیر محرم کے جانا چاہتی ہیں۔وزیر حج اور اقلیتی امور نے کہاکہ حج سعودی حکومت کے ذریعے کورونا پروٹوکول ،ہدایات اور ضوابط وقواعط کے تحت ہوگا۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور نے کہاکہ گزشتہ 7 برسوں میں ہندوستان سے حج سفر کے انتظامات میں اہم اصلاحات اور سہولیات کی فراہمی سے حج کے عمل کو بے حد آسان بنایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس عرصے میں حج سبسڈی ختم کرنے ،بغیر محرم کے حج کی پابندی ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ حج کو مکمل طورپر ڈیجٹل کرنے جیسی اصلاحات سے "ایز آف ڈوئنگ حج "کوقوت حاصل ہوئی ہے۔مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی آف انڈیا کا پورٹل ، حج گروپ آرگنائزرس کا پورٹل ، ڈیجٹل ہیلتھ کارڈ ، ” ای مسیحا ‘ ‘ صحت کے ضمن میں سہولیات مکہ – مدینہ میں قیام کے لئے بلڈ نگ ،ٹرانسپورٹیشن کی معلومات بھارت میں ہی فراہم کرنے والی ای لگیج ٹریکنگ کی سہولیات ، ای ویزا ، جدید سہولیات سے لیس ” حج مو بائل ایپ وغیرہ سے ہندوستانی عازمین حج کی سہولیات ،تحفظ ، آسانیوں کی فراہی کویقینی بنایاگیا ہے۔