علاقے میں طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ جاری ، تمام راستوںکو سیل کر دیا گیا / پولیس
وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع کولگام کے حسن پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جھڑپ شروع ہو گئی ہے ۔ پولیس نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں طرفین کے مابین گولیوںکا تبادلہ جاری ہے ۔ ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق کولگام کے حسن پورہ گاﺅں میں جنگجوﺅں کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو اتوار کے سہہ پہر محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق اسی دوران سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تاہم کئی بار خود سپردگی کا موقعہ جنگجوﺅں نے ٹھکراد دیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ۔ذرائع کے مطابق علاقے میں طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ جاری ہے اور جنگجوﺅں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے علاقے میں جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔پولیس ترجمان کے مطابق علاقے میں مسلح جھرپ جاری ہے اور ساری صورتحال جھڑپ ختم ہونے کے بعد ہی واضح ہو جائے گی ۔