مرکزنے ریاستوں اور یوٹیز کو وباءکے خلاف موثر اقدامات اُٹھانے کی دی ہدایت
ملک بھر میں کووڈ 19کے مثبت معاملات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔ صرف ایک دن میں 141986 نئے معاملے، 21 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادھر مرکزی سرکار نے کووڈ کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ریاستو ں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کواس وباءپر قابو پانے کےلئے فوری اقدامات اُٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔ ادھر دلی میں ہفتہ کو نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ دریں اثناءماہرین صحت نے ملک میں بڑھتے معاملات کو کووڈ کی تیسری لہر کی شروعات قراردیا ہے ۔ گزشتہ 11 دنوں میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، 28 دسمبر کو کورونا کے 6358 معاملے درج کئے گئے تھے۔اطلاعات کے مطابق ہندوستان میں کورونا وائرس کے معاملے لگاتار بڑھ رہے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان میں 21 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک لاکھ 41 ہزار 986 کیسز درج کئے گئے۔ گزشتہ روز کورونا کے ایک لاکھ 17 ہزار 100 معاملے درج کئے گئے تھے۔ادھر مرکزی سرکار نے کووڈ 19کے بڑھتے معاملات کو سنجیدہ مسئلہ قراردیتے ہوئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس وباءپر قابو پانے کےلئے ضروری اقدامات اُٹھائیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ 11 دنوں میں کورونا کے یومیہ معاملوں میں 22 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے، 28 دسمبر کو کورونا کے 6358 معاملے درج کئے گئے تھے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے سبب 285 لوگوں کی جان چلی گئی۔ملک بھر میں یومیہ معاملوں میں اضافہ کے سبب شفایابی کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد میں اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ فعال معاملوں کی تعداد 4 لاکھ 72 ہزار 169 ہو گئی ہے۔ فعال معاملے مجموعی کیسز کا 1.34 فیصد ہو گئے ہیں۔ جبکہ ملک بھر میں شفایابی کی شرح 97.30 فیصد ہے۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 895 افراد نے شفایابی حاصل کر لی، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 12 ہزار 740 ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ ملک میں یومیہ مثبت پائے جانے کی شرح میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 9.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں، ہفتہ وار پازیٹیوٹی کی شرح 5.66 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ویکسین کی 90 لاکھ 59 ہزار 360 خوراکیں لگائی گئیں اور مجموعی طور پر اب تک 1506192903 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔