رابطہ سڑکیں بند،متعدد مقامات پر گاڑیاں سڑکوں پر درماندہ ہوئے
سرینگر جموںو شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کے لئے بحال، مغل روڈ،سرینگر لہہ شاہرائیں مسلسل بند
وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق جمعہ کی سہ پہر سے تمام علاقوں میں بارشوں اور برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے وجہ سے بیشتر روابط سڑکیں آمد رفت کے لئے بند ہوئیں ہیں ،۔اس دوران وادی کشمیر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد کو برف میں پھنسی ہوئے دیکھا گیا ہے جن کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی ۔ادھر سرینگرسری نگر،جموں قومی شاہراہ دو روز بعد درماندہ گاڑیوں کے لئے بحال، مغل روڈ مسلسل بند پڑے ہیں جن کو بحال کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے ۔
اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق وادی کشمیر کے تمام علاقوں میں بعد دو پہر سے ہی برف باری کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو شام دیگر گئی تک تیزی کے ساتھ جاری تھا ۔اس دورن جنوبی کشمیر کے شوپیان،کولگام،قاضی گنڈ،کوکر ناگ،پہلگام،پلوامہ اننت ناگ ،ترال ،اونتی پورہ ،سرینگر کے ساتھ ساتھ بڈگام وغیرہ علاقوں میںپہلے بارش اور بعد میں برف باری ہوئی ہے۔اس دوران صبح کو گھروں سے نکلنے والے عام مسافروں کے ساتھ ساتھ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی اور عوامی ٹرانسپوٹ میں دوران سفر ہی مختلف مقامات پر گاڑیاں پھنس جانے کی وجہ سے درماندہ ہوئے ہیں ۔اس دوران کئی علاقوں کے ویڈیو اور فوٹو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں جہاں لوگ سڑک کو قابل آمد رفت بنانے کا مطالبہ کرتے تھے تاکہ وہ منزلوں تک پہنچ جائین۔ ادھر وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر، جموں قومی شاہراہ کو جمعے کے روز دو دن بعد درماندہ گاڑیوں کی نقل و حمل کے لئے بحال کردیا گیاجس کی وجہ سے درماندہ مسافروں اور ڈارئیوروں نے راحت کی سانس لی ہے۔ شاہراہ کو خراب موسمی حالات کے باعث کئی مقامات پر چٹانیں کھسک آنے کے بعد بدھ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔
ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہیں۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ چٹانوں کے ملبے کو صاف کرنے کے بعد قومی شاہراہ پر چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کو دونوں طرف سے بحال کر دیا گیا جبکہ بڑی گاڑی کو یک طرفہ چلنے کی اجازت ہے۔ حکام نے بتایا شاہراہ کے مختلف مقامات پر زائد از تین ہزار گاڑیاں درماندہ ہوئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ رام بن میں جو لوگ درماندہ ہوئے تھے انتظامیہ نے ان کے قیام و طعام کا انتظام کیا۔واضح رہے محکمہ موسمیات نے واد ی کشمیر اور جموں کے بالائی علاقوں میں 7اور8جنوری کو شدید برف باری کی پیش گوئی کی ہے جس دوران کچھ علاقوں میں پسیاں گرآنے کا خطرہ ہے ۔انہوں نے ایسے علاقوں میں لوگوں احتیاط سے کام لینے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔