ڈرون نقل وحمل ،منشیات اور ہتھیاروں کی سمگلنگ کامعاملہ زیر بحث
باڈر سکیورٹی فورسز اور پاکستانی رینجرس کے درمیاں جموں سوجیت گڑھ کی بین الاقوامی سرحد پر کمانڈر سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ میٹنگ میں بی ایس ایف نے پاکستان کی جانب سے سرحد پر دراندازی سمیت مختلف معاملات پر پاک رینجرس سے بات کی۔اس موقعے پر ڈرون نقل و حمل اور منیشات کی سمگلنگ کا معاملہ بھی اُٹھایا گیا ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پاکستان رینجرس اور بی ایس ایف کے درمیان آج جموں کے سوچیت گڑھ کی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بارڈر سیکورٹی فورس بی ایس ایف اور پاکستان رینجرز کے درمیان کمانڈر سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی۔باڈر سکیورٹی فورسز کے وفد کی قیادت بارڈر سیکورٹی فورس کے ڈی آئی جی سرجیت سنگھ اور پاکستان رینجرس کے وفد کی قیادت سیالکوٹ سیکٹر کے سیکٹر کمانڈر پاکستان رینجرس بریگیڈیئر فواد کر رہے تھے۔ڈی جی ایم او کے ذریعہ گزشتہ ماہ جنگ بندی معاہدے کے اعلان کے بعد بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس اور پاکستان رینجرس کے مابین یہ سیکٹر کمانڈر سطح کا پہلا اجلاس تھا۔میٹنگ کے دوران بارڈر سکیورٹی فورسز کے کمانڈروں نے پاک ڈرون سرگرمیوں سرحد پار سے ہندمخالف سرگرمیوں، پاکستان کے ذریعہ سرنگوں کی کھدائی اور بارڈر منیجمنٹ سے متعلق دیگر کئی معاملات پر بات چیت کی گئی۔اسکے علاوہ دراندازی اور منشیات کی سمگلنگ کامعاملہ بھی بی ایس ایف نے اُٹھایا ۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ جب بھی ضروری ہو،آپریشنل معاملات کو حل کر نے کے لیے فیلڈ کمانڈروں کے مابین فوری طور پر رابطہ قائم کیا جائے گا۔میٹنگ خوشگوار، مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوا اور دونوں فریقین نے پہلے ڈی جی سطح کے مذاکرات میں لیے گئے فیصلوں پر جلد عمل درآمد کرنے پر اتفاق کیا اور بین الاقوامی سرحد کے ساتھ امن اور ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے سے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔