نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا نے ایک بار پھر تباہی مچانا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 58 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے فعال کیسوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ اس دوران منگل کو 96 لاکھ 43 ہزار 238 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور بدھ کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 147 کروڑ 72 لاکھ آٹھ ہزار 846 ویکسین دی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58,097 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 358 ہو گئی ہے ۔ نئے معاملوں میں اضافے کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد دو لاکھ 14 ہزار 4 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت میں 534 مریض انتقال کر چکے ہیں جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے وفات پانے والوں کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 551 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 389 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار 803 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ اسی مدت میں 13 لاکھ 88 ہزار 647 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹیسٹوں کی کل تعداد 68 کروڑ 38 لاکھ 17 ہزار 242 ہو گئی ہے ۔ملک میں فعال معاملات کی شرح 0.61 ہے اور صحت یابی کی شرح 98.01 فیصد ہے جبکہ اموات کی شرح 1.38 فیصد ہے ۔ دوسری طرف، 23 ریاستوں میں 2135 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 653، دہلی میں 464 اور کیرالہ میں 185 معاملے ہیں۔ جب کہ اومیکرون کے انفیکشن سے 828 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔اس وقت مہاراشٹر میں ملک میں سب سے زیادہ فعال معاملے ہیں۔مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے ۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا کے 5289 فعال کیسوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 25475 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 16 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 19810 ہو گئی ہے ۔کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا فعال معاملوں کی کل تعداد 824 بڑھ کر 20877 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 2363 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5189100 ہو گئی ہے ۔ اس دوران مزید 453 مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد 48637 ہو گئی ہے ۔