معروف ہوٹل ”دی للت “میں آتشزدگی سے کمرے نقصان پہنچا
سرینگر/05جنوری/سی این آئی// شہر ہ آفاق ڈل جھیل میں میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب آگ کی واردات میں دو ہاوس بوٹ جل کر خاکستر ہو گئے ۔ ادھر وادی کے معروف ہوٹل دی للت میں آتشزدگی سے ایک کمرے کو نقصان ہو گیا ۔ اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ دوران شب گھاٹ نمبر 9کے متصل اچانک ایک ہاوس بوٹ سے آگ نمودار ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہولناک رخ اختیار کر لی ۔ نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ دور دور سے اس کی چنگاریاںنظر آ رہی تھی ۔
اس دوران جونہی آگ ہاوس بوٹ میں نمودار ہوئی تو مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا جنہوں نے مقامی لوگوں کے ہمراہ آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کردی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک دو ہاوس بوٹ جن میں نیو زی لینڈاور ہاوس بوٹ اپالو الیو نامی دو ہاوس بوٹ قابل ذکر ہے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے تھے اور ان میں موجود تمام ساز و سامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آگ کی واردات میں دو ہاوس بوٹ جل کر خاکستر ہو گئے ۔ انہوںنے بتایا کہ آگ لگانے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیںہو سکی تاہم اس کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔
اسی دوران شہر سرینگر گپکاڑ روڈ پر واقع وادی کے معروف ترین ہوٹل اوبرائے گرینڈ للت میں بھی بدھ کے دوپہر اچانک ایک کمرے سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں کمرے کو نقصان پہنچ گیا ۔ آگ لگتے ہی محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا ہوٹل کے کمرہ کو شدید نقصان پہنچ گیا تھا ۔