وادی کے شمال و جنوب میں جنگجو مخالف آپریشنوں میں تیزی کے بیچ جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام ٹہاب علاقے میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ دوغیر ملکی سمیت تین جنگجو جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں ۔آئی جی پی کشمیر وجے کمار نے جھڑپ میں تین جیش جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مہلوک جنگجوﺅں سے دو امریکی ساخت رائفلیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔ ذرائع سے ملی تفصیلات کے مطابق چند گام ٹہاب پلوامہ میں جنگجوﺅںکی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج ، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے علاقے کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو ہی محاصرے میں لیا اور وہا ں تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جونہی علاقے میںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا تو وہاں موجود جنگجوﺅں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی جس کے ساتھ ہی علاقے میں دو بدو جھڑپ شروع ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میںکچھ وقت تک گولیوں کا تبادلہ جاری رہاجبکہ فائرنگ کے ساتھ ہی سیکورٹی فورسز کی مزید کمک علاقے میںروانہ کی گئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوﺅںکے فرار ہونے کے تمام راستے سیل کر دئے ۔ذرائع کے مطابق اسی دوران سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں پھنسے عسکریت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کی پیشکش کی تاہم کئی بار خود سپردگی کا موقعہ جنگجوﺅں نے ٹھکراد دیا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے بعد جونہی جھرپ کے مقام پر خاموشی چھا گئی تو وہاں سے جھڑپ کے مقام سے تین جنگجوﺅں کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ۔ جن کے بارے میںبتایا گیا ہے کہ وہ عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھے اور ان میں سے دو غیر مقامی جنگجو بھی شامل تھا جبکہ ایک مقامی جنگجو کی شناخت اوئیس امین ساکنہ پلوامہ کے بطور ہوئی ہے ۔ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں شبانہ تصادم آرائی کے دوران جیش سے وابستہ غیر ملکی جنگجو سمیت 3 ملی ٹینٹ مارے گئے۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ جنوبی ضلع پلوامہ کے چند گام علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولیس اور سیکورٹی فورسز نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب کو مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور ا±نہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔ا±نہوں نے کہا کہ فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر جنگجووں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی، چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی جس دوران تین جنگجو مارے گئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مہلوک جنگجوﺅں سے دو امریکی ساخت رائفلیں اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا ۔ انہوں نے لکھا کہ تین جنگجوﺅں کی جھڑپ میں ہلاکت پولیس و سیکورٹی فورسز کیلئے بڑی کامیابی ہے ۔ ادھر جھڑپ کے ساتھ ہی جنوبی ضلع پلوامہ کے کئی علاقوں میں انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ۔