بلاک دیوس میں شرکت کی ، ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا
لوگوں کی دہلیز پر گورننس پہنچانے کےلئے بلاک دیوس اقدام کے تحت کولگام ضلع میں کئی بلاک دیوس پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام میں ڈویژنل کمشنر کشمیر پنڈورانگ کے پولے نے ڈی ایچ پورا بلاک سنٹر میں منعقد پبلک آوٹ ریچ پروگرام میں شرکت کی ۔اس موقعے پر ڈی ڈی سی چیرپرسن، محمد افضل پرے، ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ،ڈی ڈی سی ممبر، ڈی کے مارگ ، گلزار احمد ڈار، ڈی ڈی سی ممبر منزگام جمیلہ چودھری ، بی ڈی سیز ، پی آر آئیز اور دیگر ڈسٹرکت اور سیکٹوریل افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔ اس موقعے پر ڈویژنل کمشنر کے سامنے کئی عوامی مطالبات اور لوگوں کو درپیش مسائل رکھے گئے ۔ اس موقعے پر لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی فراہمی، طبی انفراسٹریکچر اور بہتر رابطہ سڑکوں پر مبنی ایک یاداشت بھی پیش کی ۔ نورآباد ویلفیئر سوسائٹی کے ممبرا ن نے آدیجن دمہال پُل پر جلد کام مکمل کرنے اور علاقہ کےلئے ایک الگ ٹرانسفارمر ورکشاپ کے قیام کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ متعدد علاقوں سے آئے ہوئے فود نے بھی کئی مطالبات پیش کئے ۔ اس پروگرام میں ڈویژنل کمشنر نے بولتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ لوگوں کو بہتر بنیادی سہولیات بہم رکھنے کی وعدہ بند ہے ۔ اس موقعے پرانہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل انتظامیہ کووڈ 19کی تیسری لہر سے نمٹنے کےلئے باالکل تیار ہے تاہم انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کووڈ ایس او پیز اور گائیڈ لائنوں پر مکمل عمل کریں ۔قبل ازیں ڈویژنل کمشنر نے آدیجن میں ایک کھیل کے میدان کا بھی مشاہدہ کیا جس کی تجدید کا کام آر ڈی ڈی نے کیا ہے ۔