سرینگر// بھارت میں کووڈ 19کا وائرس پھر پھیلنے لگا ہے اور پورا ملک اس کی لپیٹ میں آچکا ہے ۔ اس دوران اومیکرون کا پھیلاﺅ بھی جاری ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سپریم کورٹ میں اگلے پندرہ دنوں تک ورچول سماعت ہوگی۔ کے مطابق ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ ‘اومیکرون’ کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر سپریم کورٹ میں پیر سے آئندہ دو ہفتوں تک ورچوول سماعت کی جائے گی۔ عدالت عظمیٰ کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 3 جنوری سے اگلے دو ہفتوں تک سماعت صرف ورچوول موڈ کے ذریعے ہوگی۔ سرکلر کے مطابق کووڈ-19 کے پیش نظر 7 اکتوبر 2021 کو جاری کردہ رہنما خطوط میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ آج سے دو ہفتوں کے لیے صرف ورچوول میڈیم کے ذریعے سماعت کے التزمات کئے گئے ہیں۔ کووڈ-19 کے معاملے میں کمی کے پیش نظر اکتوبر میں فزیکل اور ورچوول دونوں طریقوں سے سماعت کے التزمات کئے گئے تھے۔