پیر پنچا ل کے آر پار موسم نے ایک بار پھر کروٹ بدلی جس کے چلتے شہر آفاق گلمرگ اور سونہ مرف کے علاوہ پیرپنچال کے آر پار پہاڑی علاقوں میںتازہ برفباری ہوئی جبکہ میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں ہوئی ۔ تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر سے معمول کی زندگی متاثر رہی ۔ تازہ برفباری کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل رہی تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر بنا کسی خلل کے ٹریفک کی آوجاہی جاری تھی ۔ ادھر محکمہ موسمیت نے اگلے 24گھنٹوں تک ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 26سے 28دسمبر کو پیر پنچال کے آر پار بھاری سے درمیانی درجے کی برفباری ہو سکتی ہے جس کا خاصہ اثر 27دسمبر کو رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات کی اعلیٰ الصبح سے ہی موسم میں تبد یلی آتے ہوئے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ پیر پنچال کے آر پار بالائی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ میدانی علاقوں میں رم جم بارشیں بھی ہوئی ۔شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں جمعرات کی صبح بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جو کچھ دیر تک جاری رہا ۔ خراب موسمی صورتحال کے چلتے مشہور سیاحتی مقاما ت پر تازہ برفباری جبکہ کئی ایک میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئی ۔ گلمرگ ، سونہ مرگ ، زوجیلا اور پیر کی گلی کے علاوہ پیز پنچال کی پہاڑیوں پرتازہ برفباری کا سلسلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ جبکہ شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میںبارشیںہوئی ۔ادھر کپوارہ کے بالائی علاقوں میں ہلکی اور باری برفباری کا بھی سلسلہ شروع ہوا اور کیرن ٹنگڈار۔مڑھل کی سڑک کو احتیاطی طور بند کردیا گیا ۔ پہاڑی علاقوں بشمول مڑھل ٹنگڈارکیرن نوگام میں جمعرات اور بد کی درمیانی رات سے ہی برفباری شروع ہوئی ۔اس دوران سونہ مرگ، گلمرگ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی اس کےساتھ ساتھ زوجلا ، دراس اور دیگر پہاڑی علاقوںمیں بھی برفباری ہوئی۔ گلمرگ سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شہر آفاق گلمرگ میں جمعرات کو اپر وٹ کی پہاڑیوں اور گلمرگ میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوا۔ ادھر سونہ مرگ کے پہاڑی علاقوں میں بھی برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ پیر کی گلی پر تازہ برفباری ہوئی اور دو سے تین انچ تک کی برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ادھر سونہ مرگ، زوجیلا، منی مرگ، گومری، گلمرگ،پہلگام میں تازہ مگر تازہ برفباری ہوئی ہے جس کی وجہ سے شدید میں اضافہ ہوا ہے۔ادھر محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرار ت ایک بار پھر منفی 1.8 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔ مشہور سیاحتی مرکز گلمرگ میں منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے منفی 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ پر رہا۔ پہلگام میں گزشتہ رات منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔لداخ کے لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.6 ڈگری سینٹی گریڈ تھا جبکہ گزشتہ رات کے منفی 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں خودکار کرگل سٹیشن میں کم سے کم منفی 6.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کررگل میں دراس، سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین مقام، کم سے کم درجہ حرارت منفی 9.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔