پلوامہ اور کولگام میں دو منشیات فروش گرفتار ، بھاری مقدار میں منشیات ضبط
منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے کولگام اور پلوامہ پولےس نے دو منشےات فروشوں کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار مےں ممنوعہ نشےلی اشاعہ ِ برآمد کرکے ضبط کی۔اطلاعات کے مطابق مصدقہ ذرائع سے اطلاع ملنے پر تھانہ پولےس قاضی گنڈ کی پولےس پارٹی نے نوسو بدرا گنڈ قاضی گنڈ میں اےک بد نام زمانہ منشےات فروشو کے رہائشی مکانپر چھاپہ مارا اور100کلو گرام وزنی فوکی برآمد کی ۔ مذکورہ منشیات فروش کی شناخت محمد عامر گنائی ولد محمد احسن گنائی ساکن نسو بدرا گنڈ قاضی گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم کو گرفتار کیا گیا، اور اس واقعہ کے سلسلے میں تھانہ پولےس قاضی گنڈ نے کےس ایف آئی آر نمبر278/2021 متعلقہ دفعا ت کے تحت مقدمہ درج کیاہے اور اس کےس کے سلسلے مےں مز ےد تحقیقات جاری ہے۔اسی دوران منشیات کے خلاف اپنی کاروائی کرتے ہوئے پلوامہ پولےس نے گزشتہ روز عیدگاہ کراسنگ پلوامہ پر ایک معمول کی طرح ناکہ لگایا ۔ ناکہ چیکنگ کے دوران پولیس پارٹی نے ایک شخص کو روکا جو مشکوک طور پر گھوم رہا تھا جس کی تلاشی لی گئی اور دوران تلاشی اس کے قبضے سے کوڈین کی 10 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ملزم کی شناخت عمران رشید ولدعبدلرشےدبٹ ساکن سونسمل کے بطور ہوئی ہے۔ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اوتھانہ پولےس پلوامہ نے اس کے خلاف کےس یف آئی آر نمبر 328/21متعلقہ دفعات کے درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔پولےس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہے معاشرے مےں منشےات کا قلع قمع کرنے کےلئے آگے آئےں اور پولےس کی مدد کرےں تاکہ ہم مل کر سماج سے منشیات کی بدعت کا خاتمہ اور دےگر غیر سماجی سرگرمیوں کی برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں۔