نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کی وجہ سے تقریباً 500 مریضوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 469724 ہو گئی ہے اور ایکٹیو کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے ۔جمعرات کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 9765 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر تین کروڑ 46 لاکھ 6 ہزار 541 ہو گئی ہے ۔ بدھ کی رات تک 8548 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 37 ہزار 54 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں ایکٹو کیسز کی تعداد 740 کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر کل 99763 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں انفیکشن سے مزید 477 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 69 ہزار 724 ہو گئی ہے ۔ ملک میں ایکٹو کیسز کی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے ۔وزارت کے مطابق اسی مدت میں 80 لاکھ 35 ہزار 261 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک 124 کروڑ 96 لاکھ 19 ہزار 515 کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔کیرالہ اب بھی ملک میں فعال کیسوں کے معاملے میں سب سے آگے ہے ۔ ریاست میں ایکٹو کیسز 464 بڑھ کر 44778 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں 4538 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے پاک لوگوں کی تعداد بڑھ کر 5061906 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں 403 مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 40535 ہو گئی ہے ۔ کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد سب سے زیادہ ہے ۔