جموں کشمیر میں کووڈمتاثرین میں سے 89فیصدی مسافر
جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کورونا کا انفیکشن لگاتار بڑھ رہا ہے۔ لیہہ انتظامیہ نے 15 دن کے لیے سیکرٹریٹ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ مقامی انتظامیہ نے تمام لوگوں سے کورونا قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ادھرجموں کشمیر میں کووڈ 19کے مثبت معاملات کا 89فیصدی مسافروںپر مشتمل ہے جن میں یاتری، سیلانی اوردیگرمسافر شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق جموںکشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں بھی کووڈ19کے مثبت معاملات میںاضافہ ہورہا ہے ۔ اس ضمن میںیوٹی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر اُٹھائی ہے ادھرلیہہ میں کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافے کی وجہ سے کئی پابندیاں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔ انتظامیہ نے سیکرٹریٹ میں عام لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ 15 دسمبر تک صرف ملازمین ہی سیکرٹریٹ میں داخل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیلتھ ورکرز پورے ڈویڑن میں مسلسل نمونے لے رہے ہیں۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کورونا پروٹوکول پر عمل کریں۔دوسری طرف جموں و کشمیر میں کووڈ سے متاثرہ کیسوں میں تیزی سے کورونا کی نئی شکلوں کے خدشات کے درمیان صحت اور ریاستی انتظامیہ کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔ ساڑھے چار ماہ کے بعد یوٹی میں مثبت معاملات میںاضافہ ہورہاہے۔دریںاثناءضلع ریاسی میں ویشنو دیوی یاتریوں کی بڑی تعداد میں متاثرین شامل ہیں۔ تمام مسافروں کو بذریعہ سڑک واپس بھیج دیا گیا ہے۔ضلع سجموں میں بھی 20 متاثرہ کیسز پائے گئے ہیں۔ شہر کے علاقے تالاب تلو میں ایک ہی خاندان کے تین افراد متاثر پائے گئے، جن کے رابطے کے کیسز کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ متعلقہ علاقے کو مائیکرو کنٹینمنٹ بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ جموں و کشمیر میں کووڈ سے متاثرہ کیسز بڑھ رہے ہیں۔ پچھلے چند ہفتوں تک یہ تعداد 60 سے 100 کے درمیان تھی جو اب 200 سے تجاوز کر چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق کووڈ کے مناسب رویے پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے آنے والے دنوں میں کووڈ سے متاثرہ کیسز میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ریاست میں پائے جانے والے کل کیسز میں سے 89 مسافر ہیں، یعنی مسافر مقامی سطح کے ساتھ ساتھ تیزی سے انفیکشن پھیلا رہے ہیں۔ رامبن، سانبہ، کٹھوعہ، شوپیاں، اننت ناگ اضلاع میں کوئی متاثرہ کیس نہیں ملا ہے۔ ریاست کے تمام 20 اضلاع میں ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس میں دارالحکومت سری نگر میں سب سے زیادہ 569 کیسز ہیں۔ ریاست میں 1687 ایکٹیو کیسز ہیں اور اب تک کووڈ کی وجہ سے 4477 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ اس میں کشمیر ڈویڑن سے 2292 اموات ہوئی ہیں۔