مریضوں کی مجموعی تعداد 4کروڑ 25 لاکھ تک پہنچی
نئی دہلی(یو این آئی) ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی رفتار میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہلاکت خیز وبا کے سات ہزار سے بھی کم نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6,990 نئے کیسز سے مریضوں کی مجموعی تعداد تین کروڑ 45 لاکھ 87 ہزار 822 ہو چکی ہے ۔
اسی مدت میں 78 لاکھ 80 ہزار 545 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک 123 کروڑ 25 لاکھ 2 ہزار 767 کووڈ ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیر کی آدھی رات تک 10116 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد تین کروڑ 40 لاکھ 18 ہزار 299 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3316 سے گھٹ کر یہ تعداد 100543 رہ گئی ہے ۔
Relatives carry the body of a person, who died due to the coronavirus disease (COVID-19), for cremation at a crematorium ground in New Delhi, India, April 28, 2021. REUTERS/Danish Siddiqui
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس سے مزید 190 مریضوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ 68 ہزار 980 ہو گئی ہے ۔ملک میں ہلاکت خیز کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.29 فیصد، صحت یابی کی شرح 98.35 فیصد اور اموات کی شرح 1.36 فیصد ہے ۔