Daily Aftab
30 اپریل ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

یوم آئین کے موقع پر پارلیمان کے سنٹرل ہال میں خاص تقریب منعقد

by Online Desk
26 نومبر 2021
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

آئین کو تشکیل دینے والی عظیم شخصیات کی غیرمعمولی کوششوں کو یادکر نے کادن:وزیراعظم نریندر مودی
عوامی نمائندے اختلافات بھلا کر قومی مفاد اورعوامی خدمات کے مقصد کو پورا کریں :صدر رام ناتھ کووند
آئین ہند کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جمہوریت کے اعلیٰ ترین ادارے پارلیمنٹ کے سنٹرل ہال میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند کی قیادت میں یوم آئین کا اہتمام کیا گیا۔صدر رام ناتھ کووندکے پارلیمنٹ ہاو¿س میں پہنچنے پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی، مرکزی وزراءاور دیگر معززین نے ان کا استقبال کیا۔اطلاعات کے مطابق یوم آئین پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے آئینی شخصیات کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ26 نومبر 1949 کا ملک کی تاریخ میں بہت اہم مقام ہے کیونکہ اس دن ملک کے لوگوں نے دنیا کے سب سے بڑے تحریری آئین کو اپنایا تھا۔مودی حکومت نے آئین کے معمار کہے جانے والے باباصاحب امبیڈکرکی 125ویں سالگرہ پر سال2015 میں پہلا یوم آئین منانے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادی کے بعد ملک کو چلانے والی حکومتوں نے 26 نومبر کی اہمیت کو ترجیح نہیں دی اور یوم آئین کو منانے کی روایت شروع نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو اس دن کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے یوم دستور منانا ضروری ہے۔وزیراعظم نریندر مودی نے ’یوم آئین‘ کے موقع پر اپنے پیام میں کہا کہ ’یہ ان عظیم لوگوں کی غیرمعمولی کوششوں کو یاد کرنے کا دن ہے جنہوں نے ہمارے آئین کو تشکیل دیا تھا‘۔اس موقع پر صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے دستور ساز اسمبلی کی بحث کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی جاری کیا۔ انہوں نے آئین کی اصل کاپی کا ڈیجیٹل ایڈیشن بھی جاری کیا۔ اس کے ساتھ انہوں نے ہندوستان کے موجودہ آئین کو بھی جاری کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نےآئین پرایک آن لائن کوئز پورٹل بھی لانچ کیا۔پارلیمنٹ کے سرمائی سیشن کے آغاز سے قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے یوم آئین کے موقع پراپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیہی مجلس، اسمبلی اور پارلیمنٹ کے منتخب نمائندوں کی صرف ایک ترجیح ہونی چاہئے۔ وہ ترجیح ہے، اپنے علاقے کے تمام لوگوں کی فلاح و بہبود اور ملک کے مفاد میں کام کرنا انہوں نے کہا ” نظریات میں اختلاف ہو سکتا ہے ، لیکن کوئی اختلاف اتنا بڑا نہیں ہونا چاہیے کہ عوامی خدمت کے اصل مقصد میں رکاوٹ پیدا کرے۔ حکمران جماعت اور اپوزیشن کے اراکین میں مسابقت ہونا فطری بات ہے لیکن یہ مسابقت بہتر نمائندے بننے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے بہتر کام کرنے کی ہونے چاہئے۔ تب ہی اسے صحت مند مسابقت سمجھا جائے گا۔ پارلیمنٹ میں مسابقت کو دشمنی نہیں سمجھا جانا چاہئے۔صدر نے پارلیمنٹ کو جمہوریت کا مندر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر رکن پارلیمنٹ کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ جمہوریت کے اس مندر میں اسی عقیدت کے اسی جذبے کے ساتھ عمل کرے، جیسے وہ اپنی عبادت گاہوں میں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا ” درحقیقت اپوزیشن جمہوریت کا سب سے اہم عنصر ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ موثر اپوزیشن کے بغیر جمہوریت بے اثر ہو جاتی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن اپنے اختلافات کے باوجود شہریوں کے بہترین مفاد کے لئے مل کر کام کرتے رہیں گے، یہ امید کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
کھندورہ بیروہ بڈگام میں جنگجو مخالف آپریشن

کھندورہ بیروہ بڈگام میں جنگجو مخالف آپریشن

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

یوم آئین کے موقع پر پارلیمان کے سنٹرل ہال میں خاص تقریب منعقد
تازہ ترین خبریں

یوم آئین کے موقع پر پارلیمان کے سنٹرل ہال میں خاص تقریب منعقد

26 نومبر 2021
ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کو دیہی سڑکوں تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے  اپنے جی ڈی پی کا اہم حصہ خرچ  کرنا ہوگا۔آئی ایم ایف

07 جنوری 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
جموں و کشمیر

گاندربل میں دو بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،ممنوعہ مادہ برآمد

01 نومبر 2022
(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)
ادارتی

(آیوش طریقہ علاج کی عوام میں مقبولیت)

12 فروری 2024
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d