ADVERTISEMENT
آئی جی کشمیر وجے کمار نے بتایا کہ رواں سال کے دوران ابتک 144عسکریت پسند جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سال 207جنگجو جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوئے تھے جبکہ اس دوران صرف ایک عام شہری کراس فائرنگ میں مارا گیا۔ انہوںنے کہاکہ جموںوکشمیر پولیس پیشہ وارانہ طریقے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر جموںوکشمیر پولیس کوشاں ہے اور کسی کو بھی امن و امان کو درہم برہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ADVERTISEMENT