گوپال گنج ( یواین آئی ) بہار کے گوپال گنج ضلع کے محمد پور تھانہ علاقہ کے محمد پور گاوں میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ہے ۔ ضلع انتظامیہ نے محمد پور گاوںمیں 9 لوگوں کی مشتبہ حالت میں موت کی تصدیق کی ہے لیکن گاوںوالوںکے مطابق زہریلی شراب پینے سے اب تک 13 افرادکی موت ہوئی ہے ۔ بدھ کو آٹھ افراد کی موت ہوئی تھی ۔ جمعرات کی صبح تک مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہوگئی ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آنند کمار نے بتایاکہ مشتبہ اموات کے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔ لاشوں کی پوسٹ مارٹم اور ایس ایف ایل کے توسط سے جانچ کرائی جارہی ہے ۔ رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ آخرلوگوں کی موت کس وجہ سے ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ اس معاملے میں چار لوگوں حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے ۔