ایڈمنسٹریٹو ریفارمز، انسپکشنز اینڈ ٹریننگز (اے آر آئی) ڈیپارٹمنٹ نے ڈائریکٹر کالجز جموں و کشمیر اور ایس پی کالج اور امر سنگھ کالج جیسے کئی اہم اعلیٰ تعلیمی اِداروں کا اِنتظامی معائینہ کیا تاکہ تعلیمی معیارات اور حکومتی پالیسیوں کی پاسداری کو یقینی بنایا جاسکے۔سیکرٹری ٹیکنیکل اے آر آئی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عبد الکبیر ڈار کی سربراہی میں اِنسپکشن ٹیم نے فیکلٹی، طلبا¿ اور انتظامی عملے کے ساتھ تفصیلی اِستفساری گفتگو کی جن میں ڈین اکیڈمک افیئرس، کلسٹر یونیورسٹی آف سری نگر، ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپل ایس پی کالج شامل تھے۔بات چیت کا مقصد موجودہ تعلیمی ماحول کو سمجھنا، کسی بھی فوری مسائل کو ازالہ کرنا، مزید بہتری کے مواقع کی نشاندہی کرنا اور نظام میں اصلاحات لانا تھا۔دورے کے دوران سیکرٹری نے جموں و کشمیر کی سماجی و اِقتصادی ترقی میں اعلیٰ تعلیم کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے اے آر آئی اور محکمہ تربیت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جموں و کشمیر کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں فراہم کی جانے والی تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور اِصلاحات کے ذریعے اعلی تعلیم کی حمایت کریں گے۔اِنسپکشن کی ایک خاص بات اے آر آئی اور ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے وضع کردہ ماڈل پرو فارما کی اہمیت پر تبادلہ خیال تھا۔سیکرٹری نے ماڈل پرو فارما کے مختلف پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی۔ آپریشن کے اہم شعبے جو سرکاری محکموں کو شفافیت اورجوابدہی کے ساتھ سرکاری معاملات انجام دینے کے لئے ایک منظم فریم ورک فراہم کرتے ہیں۔توقع ہے کہ اس پرو فارما کی عمل آوری سے انتظامی عمل کی کارکردگی اور تاثیر میں اضافہ ہوگا ۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ تمام سرکاری لین دین دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیارکے ساتھ اَنجام دیئے جائیں۔