Daily Aftab
25 جون ,2025
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیرمیں شاہراہوں کی تعمیرکی پیش رفت کا جائزہ لیا

by Online Desk
09 جولائی 2024
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر/09 جولائی2024ئ
چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آج این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈِی سی ایل ، بی آر او ، بیکن اور پروجیکٹ سمپارک سمیت عمل آوری اَیجنسیوں کے ساتھ تفصیلی میٹنگ منعقد کی تاکہ جموںوکشمیر یوٹی کے طول و عرض میں قومی شاہراہوں کے وسیع نیٹ ورک کی تعمیر میں اَب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے۔میٹنگ میں اے سی ایس فارسٹ ، پرنسپل سیکرٹری اے پی ڈی، صوبائی کمشنر کشمیر اور صوبائی کمشنر جموں، سیکرٹری آر اینڈ بی ، سیکرٹری ریونیو ، ضلع ترقیاتی کمشنروں ، چیف اِنجینئران پی ڈبلیو ڈِی علاوہ دیگر متعلقہ افسران سمیت سینئر اَفسروں نے بھی شرکت کی۔دورانِ میٹنگ چیف سیکرٹری نے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر پیش رفت دکھانے کے حوالے سے اَپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔اُنہوں نے کہا کہ ٹائم لائنز میں بار بار تبدیلی ایک اچھی علامت نہیں ہے اور اِس کی واضح جواز کے تصدیق ہونی چاہیے ۔ اُنہوں نے کہا کہ مستقبل میں ڈیڈ لائنز میں اس طرح کی یکطرفہ تبدیلی سے گریز کیا جانا چاہیے۔اَتل ڈولونے متعلقہ صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان اہم سڑک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے کام کی رفتار کی باقاعدگی سے نگرانی کریں۔ اُنہوں نے متعلقہ عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ عدالتی مقدمات، زمین کے تنازعات اور زمین کی حوالگی اور ان منصوبوں پر عمل درآمد میں درپیش دیگر مسائل کو حل کرنے میں مکمل تعاون کریں۔مزید برآں، چیف سیکرٹری نے اَب تک کی پیش رفت کا پروجیکٹ وار جائزہ لیا۔ اُنہوں نے اِن منصوبوں کے ہر مرحلے پر کام کی تکمیل کی ممکنہ تاریخ کے بارے میں دریافت کیا۔ اُنہوں نے میٹنگ میں متعلقہ اِداروں کی طرف سے اُٹھائے گئے مسائل کے حوالے سے موقعہ پر ہی ہدایات بھی جاری کیں۔میٹنگ میں کٹرا۔اَمرتسر۔دہلی ایکسپریس وے کے مختلف مراحل کے بارے میںجانکاری دی گئی کہ یہ پروجیکٹ کئی مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر مرحلے پر بیک وقت کام جاری ہے۔ مزید جانکاری دی گئی کہ اس پروجیکٹ کے کچھ مراحل بشمول بالسوا۔ہیرا نگر، ہیرا نگر۔وِجے پور، وِجے پور۔کنجوانی اور کنجوانی۔سدھرا ستمبر 2025 ءسے پہلے مکمل ہوجائیں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ جہاں تک رِنگ روڈ جموں کے کام کا تعلق ہے تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ کام بڑے پیمانے پر مکمل ہوچکا ہے اور صرف چند معمولی کام ہوئے ہیں اور اَب ایک ٹنل مکمل ہونا باقی ہے۔ بتایا گیا اسے جون 2025ءتک مکمل کیا جائے گا۔جموں سری نگر قومی شاہراہ (این ایچ۔ 44) کے نامکمل مراحل کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے بتایا گیا کہ تمام ٹنلوں پر کام جاری ہے اور جون 2026 ءتک مکمل ہوجائے گا۔میٹنگ کو مزید جانکاری دی گئی کہ بانہال بائی پاس منصوبہ رواں سال ستمبر کے مہینے میں اور دیگر گزرگاہیں جون 2025 ءتک مکمل کی جائیں گی۔دورانِ میٹنگ زیر بحث آنے والا ایک اور منصوبہ سری نگر رِنگ روڈ تھا۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ منصوبے پر 42.8 فیصد پیش رفت ہو رہی ہے۔ اِس میں مزید کہا گیا کہ یہ منصوبہ جون 2025ءتک شروع ہو جائے گا۔ اِس میٹنگ کے دوران اس ہائی وے کے بعد کے مراحل بشمول مرحلہ دوم (ماگام ۔پاندچھ) اور مرحلہ سوم (لسجن۔ پاندچھ براستہ ڈلگیٹ ) پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔این ایچ آئی ڈِی سی ایل کی طرف سے ناربل۔بارہمولہ۔اوڑی ہائی وے کی اَپ گریڈیشن پر پیش رفت کی جانکاری دی گئی۔ یہ اِنکشاف کیا گیا کہ سنگرام فلائی اوور پر کام 96 فیصد مکمل ہوچکا ہے اور اِس سال اکتوبر تک کھول دیا جائے گا۔ یہ بھی کہا گیا کہ بارہمولہ بائی پاس (14.2 کلومیٹر) اور پٹن بائی پاس (10.9 کلومیٹر) پر کام جلد ہی ہاتھ میں لیا جائے گا۔اِس کے علاوہ کھنہ بل۔ پہلگام روڈ (این ایچ 501)، رفیع آباد۔ترہگام روڈ، ماگام۔سرنکوٹ روڈ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ جواہر ٹنل اور پرانے چھانہ پورہ پُل کی بحالی جیسے دیگر کاموں کے علاوہ بمنہ ، صنعت نگر اور نوگام فلائی اووروںکی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں جموں اَکھنور ایلیویٹیڈ کوریڈور کی رفتار اور پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ اس نے توی چوتھے پل۔ ستواری ۔ ہوائی اڈہ۔ میران صاحب۔ آر ایس پورہ ۔ سچیت گڑھ روڈ کے علاوہ کٹرا ۔ بسوہلی۔ بنی ۔ بھدرواہ ۔ ڈوڈہ روڈ کی ترقی کا بھی جائزہ لیا۔ تاکہ اِن علاقوں کے درمیان زیادہ قابل اعتماد اور متبادل رابطہ قائم کیا جاسکے۔دورانِ میٹنگ جن دیگر اہم سڑکوں پر بحث و تمحیص ہوئی ۔اِن میں چنانی۔سدھ ما دیو روڈ، بھدرواہ۔چمبا روڈ، گوہا۔کھیلانی، کھیلانی۔کھنہ بل روڈ اور راجوری۔پونچھ ہائی ویز شامل ہیں تاکہ پیرپنجال خطے میں روڈ نیٹ ورک کو بڑھایا جا سکے۔میٹنگ میں بڑے شہروں تک بڑی ٹنلوں، وایا ڈِکٹ ، فلائی اووروں، بائی پاسز پر کام کی رفتار پر بھی غور وخوض کیا گیا۔میٹنگ میں زیڈ مورٹنل پر کام کا بھی جائزہ لیا گیا جو سونہ مرگ کے سیاحتی مقام سے قابل اعتماد کنکٹویٹی کو یقینی بنائے گی۔ بتایا گیااِس برس اگست کے مہینے میں اور زوجیلا ٹنل پر ستمبر 2026 ءمیں کام مکمل ہوجائے گا۔

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading...

یہ بھی پڑھیے

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا

اسی بارے میں

 بھارت کا 7.6 بلین ڈالر کا رافیل۔ایم معاہدہ لڑاکا طیاروں سے آگے کی اسٹریٹجک پیش رفت
تازہ ترین خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

05 جون 2025
 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے
تازہ ترین خبریں

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

05 جون 2025
 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا
تازہ ترین خبریں

 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا

05 جون 2025
 مرکزی حکومت اگلی نسل کے لیے ماحول کو محفوظ کرنے کےلئے پرعزم   ہے۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 مرکزی حکومت اگلی نسل کے لیے ماحول کو محفوظ کرنے کےلئے پرعزم   ہے۔  ڈاکٹر جتیندر سنگھ

05 جون 2025
کینیڈا نے آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روک دی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل  فرانس کے سہ روزہ سرکاری دورے پر

01 جون 2025
 وزیرداخلہ   "منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی” پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے
قومی

ہمارا فوجداری انصاف کا نظام نئے دور میں داخل ہو رہا ہے

01 جون 2025
زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے
تازہ ترین خبریں

زراعت ہندوستانی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے

31 مئی 2025
سری نگر میں جی 20 اجلاس کا انعقاد کافی اہمیت کاحامل
تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر جتیندر سنگھ یکم جون کو بھدرواہ میں دو روزہ لیوینڈر فیسٹیول کا آغاز کریں گے

31 مئی 2025
لداخ میں بھارت اور چین کی فوج کے جماﺅ سے کشیدی برقرار
قومی

 ہم جوہری بلیک میلنگ کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے۔  وزیر خارجہ

31 مئی 2025
Next Post
شیتل نندا نے کولگام کا دورہ کر کے عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

شیتل نندا نے کولگام کا دورہ کر کے عوامی دربار کا اِنعقاد کیا

اہم خبریں

رافیل لڑاکا طیاروں کی مین باڈی ہندوستان میں بنائی جائے گی

 لداخ سکاؤٹس رجمنٹ میں 194 اگنیور شامل ہوئے

 بھارت منصفانہ اور  اصول پر مبنی تجارتی نظام کی حمایت کرتا ہے۔ اوم برلا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیرمیں شاہراہوں کی تعمیرکی پیش رفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

چیف سیکرٹری نے جموں وکشمیرمیں شاہراہوں کی تعمیرکی پیش رفت کا جائزہ لیا

09 جولائی 2024
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
سگریٹ کا دھواں بچوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے
ادارتی

(شہر و گام ڈرگس مافیا کی سرگرمیاں)

05 دسمبر 2024
بھارت اور ایران نے چابہار بندرگاہ کی ترقی، تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ہندوستان کا دورہ کریںگے

01 مئی 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d