پہلگام میںماہ صیام میں پہلی بار ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد موجود
سرینگر/27مارچ/وی او آئی//سیاحتی سیزن کےلئے ماہ مبارک خیر و برکت لیکر آتی ہے پہلگام میں سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور کسی بھی ہوٹل میں جگہ نہیں ہے ۔ سیاحوں سے وابستہ افراد نے اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس 2کروڑ سے زائد سیاحوں کی کشمیر آمد توق ہے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق ان دنوں متبرک ایام چل رہے اور جہاںیہ مبارک ماہ ہر کسی شعبہ کےلئے برکت کا مہینہ ہے وہیں سیاحتی شعبے کےلئے ماہ مبارک خیر و برکت لیکر آیا ہے اور ماہ مبارک میں پہلی بار پہلگام میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی اس قدرتعداد موجود ہے کہ کہیں پر کوئی ہوٹل خالی نہیں ہے یہاں تک کہ مقامی رہائشی مکانات میں بطور گیسٹ ہاوس بھی سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں ۔ اس سلسلے میںوی او آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ کئی ہوٹل مالکان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم بہار شروع ہوتے ہی پہلگام کی طرف ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی کافی تعداد پہنچ رہی ہے اور اس وقت کسی بھی ہوٹل میں جگہ دستیاب نہیں ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ ہر ہوٹل کا ہر کوئی کمرہ بک ہے جبکہ سیاح ہوٹلوں کی پیشگی بکنگ کررہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ماہ مبارک ہمارے لئے خیر اور برکت لیکر آیا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ اسی طرح سیاحتی سیزن چلتا رہے ۔ انہوںنے بتایا کہ یہ پہلی بار ہے کہ ماہ رمضان میں اس تعداد میں سیاح پہلگام میں موجود ہے ۔ انہوںنے کہا کہ رواں برس ریکارڈ توڑ سیاحوں کی آمد کی توقع ہے اور 2کروڑ سے زائد سیاح رواں برس کے آخر تک وادی کشمیر کا دورہ کریں گے ۔ اس بیچ معلوم ہوا ہے کہ پہلگام میں ہزاروں کی تعداد میں ہوٹل قائم ہے اور ہر ہوٹل میں سیاح موجود ہے جبکہ ہوٹل انڈسٹری کے ساتھ ساتھ کشمیری دستکاری اور ہینڈی کرافٹس سے جڑے افراد بھی خوش ہے کہ سیاحوں کی بڑی تعداد ان کے دکانوں سے خریداری کررہی ہے ۔