شمالی ریلوے نے وادی کشمیر میں کرایہ میں 50 فیصد کی کمی کا اعلان کیا
سرینگر/20مارچ /مسافروں کو ایک بڑی راحت کے طور پر، شمالی ریلوے نے بدھ کے روز وادی کشمیر میں ٹرین کا کرایہ کم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ کووڈ 19سے قبل کرایہ شرحوںکو پھر سے لاگو کیاگیا ہے۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی ریلوے نے وادی میں مسافر ٹرینوں پر دوسرے درجے کے عام کرایہ کو بحال کر دیا ہے۔اس ضمن میں ریلوے حکام نے بتایاکہ چارجز 40 سے کم ہو کر 50 فیصد ہو گئے ہیں۔ راحت سے پہلے سدورا اسٹیشن (ضلع اننت ناگ) سے سرینگر تک کا کرایہ 35 روپے تھا۔ اب یہ 15 روپے پر آ گیا ہے۔یہ ریلیف کشمیر کی پوری وادی میں لاگو ہے اور ریلیف کے بعد ٹرین میں سفر کرنا انتہائی سستا ہو گیا ہے۔ریل خدمات فی الحال وادی کے شمال میں بارہمولہ شہر سے جموں ڈویڑن کے رامبن ضلع کے سنگلدان تک چل رہی ہیں۔ حکام نے بتایا کہ کووڈ 19سے قبل جو کرایہ تھی اسی شرح کو دوبارہ لاگو کیا گیا ہے