کانگریس اور ڈی ایم کے لیڈران کی اس معاملے پر ہنگامہ آرائی سے ملکی سالمیت کو خطرہ ۔ کرن رججوجی
سرینگر/21دسمبر//دفعہ 370سے متعلق کانگریس اور ڈی ایم کے لیڈران کی جانب سے راجیہ سبھا میں ہنگامہ کرنے پر مرکزیوزیرکرن رجیو جی نے ان لیڈران پر تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی حرکات س بھارت کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ انہوںنے سوشل میڈیا کے ایکس پر ٹویٹرکرتے ہوئے اس ویڈیو کو شیر کیا جس میںکانگریس لیڈران اور ڈی ایم کے لیڈران ہنگامہ کرتے دیکھے گئے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق کانگریس اور ڈی ایم کے لیڈران کی جانب سے دفعہ 370کے جموں کشمیر کے لئے خصوصی مراعات کی مسنوخی کے فیصلے کے خلاف آواز اُٹھانے پر کانگریس اور ڈیایم کے لیڈران پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے ۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو انڈیا بلاک پارٹنرز کانگریس اور ڈی ایم کے کے رہنماو ¿ں کو آرٹیکل 370 کے تحت خصوصی آئینی مراعات کی منسوخی کو برقرار رکھنے والے سپریم کورٹ کے حالیہ تاریخی فیصلے پر ان کے ‘توہین آمیز’ ریمارکس پر تنقید کی۔ پارلیمنٹ کے جاری سرمائی اجلاس میں لوک سبھا میں کارروائی کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے، رجیجو نے X پر اپنے سرکاری ہینڈل سے پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ”یہ نہ صرف سپریم کورٹ پر توہین آمیز تبصرہ ہے بلکہ اس کے پیچھے کا مقصد ہمارے ملک کے اتحاد کے لیے بہت خطرناک ہے“۔مرکزی وزیر کے ذریعہ شیئر کردہ ویڈیو کلپ میں، ڈی ایم کے کے رکن پارلیمنٹ محمد عبداللہ اور کانگریس کے رکن وینوگوپال راجیہ سبھا کے فلور پر آرٹیکل 370 کی منسوخی سے متعلق عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے سنے گئے، جس سے چیئرمین جگدیپ دھنکھر کے ساتھ گرما گرم تبادلہ ہوا۔ اور جگدیپ دھنکڑ نے ارکان سے کہا کہ وہ اس طرح سے عدالت عظمیٰ کامذاق نہیں اُڑاسکتے ۔وزیر نے کہا کہ ”ہندوستان اپنے تنوع کے لیے جانا جاتا ہے لیکن اگر ہم کانگریس اور ڈی ایم کے کے ایجنڈے کو کامیاب ہونے دیتے ہیں تو ہندوستان ٹوٹ جائے گا۔ اظہار رائے کی آزادی خود ارادیت کے لیے نہیں ہے،“ مرکزی وزیر نے اپنی پوسٹ میں مزید کہاڈی ایم کے ممبر کے دفاع میں آتے ہوئے، کانگریس کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال کو کلپ میں یہ کہتے ہوئے سنا گیا، "رکن کو اس کے بارے میں بات کرنے کی آزادی ہے (سپریم کورٹ کا فیصلہ)۔ وہ فیصلے پر تنقید کا بھی پورا حق رکھتا ہے۔“ڈی ایم کے کے ایم پی محمد عبداللہ نے ایوان بالا میں جموں و کشمیر سے متعلق دو مسودہ قانون پر بحث کے دوران، ٹریڑری بنچوں میںہاتھوںکو ہلاتے ہوئے کہاہر انسان کو بہتر زندگی گزارنے اور اپنے حقوق کے تحفظ کی مانگ کرنے کا حق ہے جو کہ کشمیری لوگ کررہے ہیں ۔ اس پر چیرمین نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے اور کوئی بھی قانون سے بڑھ کر نہیں ہے ۔