یاترا کا بنیادی مقصد لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں باخبر کرنا ۔ سنہا
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اودھمپور میں وکشت بھارت یاترا میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم صرف ایک یاترا نہیں ہے بلکہ یہ بھارت کو معاشی طاقت بنانے کا سنکلپ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مہم کا بنیادی مقصد سرکاری سکیموں کے ہدف کو حاصل کرنا ہے اور لوگوں کو سرکاری سکیموں کے بارے میں باخبر کرکے انہیں فائدہ پہنچانا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ اس یاترا کے حوالے سے جموں کشمیر کے لوگوں میں جوش و خروش پایا جارہا ہے اور لوگ ایک امید کے ساتھ اس میں شامل ہورہے ہیں ۔ ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کے تمام اضلاع میں وکست بھارت سنکلپ جاری ہے اور عوامی مقامات پر پروگرام منعقد ہورہے ہیں جن میں لوگوں کو سرکاری سکیموں سے باخبر کیا جارہا ہے اس دوران کئی جگہوں پر ٹی وی سیکرینوں کے ذریعے وزیر اعظم کی اس ضمن میں ہدایت سے بھی لوگوں کو باخبر کیا جارہا ہے ۔ وزیر اعظم نے بھارت کو 2047تک دنیا کی پہلی معیشت بنانے سنکلپ لینے کےلئے لوگوں سے کہا ہے جبکہ اگلے چار برسوں میں بھارت دنیا میں تیسری بڑی معیشت بننے کے سفر کی طرف گامزن ہے ۔