کروڑوں روپے مالیت کی حشیش بھی ضبط
سرینگر/19دسمبر/پاکستانی سرحد کے قریب بی ایس ایف نے مزید 2ڈرون ضبط کرلئے ہیں جن سے کروڑوں روپے مالیت کی حشیش کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ اس طرح سے رواں ماہ میں اب تک قریب ایک درجن کے ڈرون ضبط کرلیا گیا ہے اور کرورڑوںروپے کی منشیات کو بھی تحویل میں لیا جاچکا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق پنجاب کے امرتسر میں ہندوستان،پاکستان سرحد کے قریب دو ڈرون اور تقریباً ایک کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔ اس ضمن میں بی ایس ایف نے کے ترجمان نے بتایا کہ پنجاب پولیس کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران ایک کھیت سے چائنا میڈ ڈرون اور 430 گرام وزنی ہیروئن کا پیکٹ قبضے میں لے لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ پیکٹ کے ساتھ ایک نایلان کی انگوٹھی اور ایک چھوٹی ٹارچ بھی منسلک تھی۔بی ایس ایف کے دستوں نے پیر کی شام اسی دھنوئے خورد گاو ¿ں میں ایک اور ڈرون کو روکا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ سرچ آپریشن کے دوران ایک چائنہ ساختہ کواڈ کاپٹر اور 540 گرام وزنی ہیروئن کا پیکٹ برآمد کیا گیا۔ انہوںنے بتایاکہ رواں ماہ اب تک قریب 12ڈرون ضبط کرلئے گئے ہیں جبکہ ان ڈرونوں سے کروڑوںروپے منشیات بھی ضبط کرلی گئی ہے ۔