نئی دہلی/نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری دہلی میں غیر مجاز بستیوں کو باقاعدہ بنانے سے متعلق دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری قانون (خصوصی دفعات) سیکنڈ ایکٹ 2011 کی مدت میں تین سال کی توسیع سے متعلق بل لوک سبھا میں منظور ہوگیا۔ دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری قانون (خصوصی التزام) سیکنڈ (ترمیمی) بل پر ایوان میں مختصر بحث کا جواب دیتے ہوئے ، مرکزی شہری ترقی کے وزیر ہردیپ پوری نے کہا کہ اس سے اس قانون کی مدت یکم جنوری 2024 سے 31 دسمبر 2026 تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سال 2019 میں دہلی میں غیر مجاز بستیوں کے ریگولیشن کے لیے کئے گئے التزام کورونا کی مدت کے دوران نسبتاً کام نہیں ہوسکا۔ مسٹرپوری نے کہا کہ اس بل کے پاس ہونے سے غیر مجاز بستیوں کی تعمیر پر توڑ پھوڑ اور گرانے کا کوئی خطرہ نہیں رہے گا۔ انہوں نے دہلی بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی کے اس مطالبے پر مثبت یقین دہانی کرائی جس میں انہوں نے پہلی فہرست میں چھوٹ گئیں 739 بستیوں کو شامل کرنے کی بات کہی تھی۔ مسٹر پوری کے جواب کے بعد ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ اس سے قبل مسٹر بدھوری کے علاوہ بی جے پی کے مسٹر پرویش ورما اور شیو سینا کے راہل شیوالے نے بحث میں حصہ لیا۔ مسٹرشیوالے نے ایسی بستیوں میں غیر قانونی دراندازوں کی نشاندہی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ بل 13 دسمبر کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ دہلی نیشنل کیپیٹل ٹیریٹری آف دہلی قوانین (خصوصی التزام) سیکنڈ ایکٹ، 2011 میں ترمیم کرتا ہے ۔ یہ قانون مرکز کے زیر انتظام علاقہ دہلی میں مخصوص افراد کے ذریعہ غیر مجاز ترقی اور تجاوزات کو تعزیری کارروائی سے بچاتا ہے ۔ ان میں کچی آبادیوں میں رہنے والے ، پھیری والے ، غیر مجاز کالونیاں، اسکول، مذہبی اور ثقافتی ادارے اور زرعی گودام شامل ہیں۔ ان مدوں کو حل کرنے کے لیے مرکزی حکومت کو معیارات، پالیسی رہنما خطوط اور حکمت عملیوں کو حتمی شکل دینے اور نئے مقام پربسانے اور بحالی کے لئے منظم طریقے سے انتظام کرنے کے لئے کچھ اقدامات کرنے کی ضرورت بتائی گئی ہے ۔ بل میں ایکٹ کی میعاد 31 دسمبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ یہ ایکٹ شروع میں 31 دسمبر 2014 تک ویلڈ تھا۔ بعد میں ہونے والی ترامیم کے ساتھ اسے 31 دسمبر 2023 تک بڑھا دیا گیا۔