سرینگرمنفی 4.4جبکہ کوندہ بل میں منفی 6.0درجہ حرارت ریکارڈ
محکمہ موسمیات نے 16دسمبر تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کی پیش گوئی کی ہے
سرینگر/10دسمبر/وادی میں شبانہ درجہ حرارت مسلسل نقطہ انجماد سے نیچے رہنے کی وجہ سے آبی ذخائر منجمد ہونے شروع ہوئے ہے جبکہ وادی کشمیر میں شدت کی سردی برقرار رہنے کے بیچ گزشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین ریکارڈ کی گئی ہے جس میں سرینگر میں رات کا درجہ حرارت منفی 4اعشاریہ چار ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کوندبل میں سب سے کم درجہ حرارت منفی 6اعشاریہ صفر ڈگری سیلسیس ریکارڈکیاگیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں تک موسم کی صورتحال جوں کی توں بنی رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ درجہ حرارت میں مزید گراوٹ کا امکان ہے