خراب موسمی صورتحال کے باعث دو دنو ں تک معطل رہنے کے بعد امرناتھ یاترا کو بحال کر دیا گیا ہے ۔ خراب موسم کی وجہ سے دو دن کی معطلی کے بعد، امرناتھ یاترا اتوار کو وادی کشمیر میں دوبارہ شروع ہوئی۔حکام نے بتایا کہ موسمی حالات میں بہتری کے بعد یاتریوں کو ننوان اور بلتل بیس کیمپوں سے امرناتھ گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔خیال رہے کہ جمعہ کو خراب موسم اور یاتریوں کی حفاظت کے پیش نظر یاترا کو روک دیا گیا تھا۔سالانہ امرناتھ یاترا 01 جولائی کو شروع ہوئی تھی اور اب تک تقریباً 85,000 یاتری یاترا کر چکے ہیں۔ نجترنی بیس کیمپ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وہ یاتری جو پہلے ہی ’درشن‘کر چکے ہیں انہیں بالتل بیس کیمپ واپس جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ادھر فوج نے 700 سے زیادہ امرناتھ یاتریوں کو اننت ناگ ضلع کے قاضی گنڈ میں اپنے کیمپ میں پناہ دی ہے جب وہ وادی میں شدید بارش کی وجہ سے پھنسے ہوئے تھے۔