انتظامی کونسل کی میٹنگ آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی قیادت منعقد ہوئی جس میں ایل جی کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ایل جی کے پرنسپل سیکریٹری مندیپ کمار بھنڈاری نے شرکت کی ۔ انتظامی کونسل کی میٹنگ میں ایل جی نے ریشی پورہ بڈگام میں 125بستروں والے ڈسٹرکٹ ہسپتال کےلئے اراضی منتقل کرنے کو منظوری دی ہے ۔ کونسل نے اس ہسپتال کےلئے 71کنال اراضی کو منظور دی جو کہ ریشی پورہ بڈگام میں موجود ہے اور اس کو محکمہ صحت اور طبی تعلیم کو منتقل کیا گیا ہے ۔ اس موقعے پر کہا گیا کہ اس ہسپتال نہ صرف ضلع میں لوگوں کےلئے طبی سہولیات فراہم ہوں گی جبکہ اس سے روزگار کے مواقعے بھی پیدا ہوں گے ۔