مرکزی حکومت کا عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر برائے سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ ڈاکٹر وریندر کمار نے اَپنے دوسرے دِن کے دورے پر ضلع سانبہ کے پرائمری سکول بڑی برہمنا ، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر رام گڈھ ، نرسنگھ دیو مندر کمپلیکس کا دورہ کیا اور گھگوال کے مقامی لوگوں سے ملے۔مرکزی وزیر نے گورنمنٹ پرائمری سکول کا دورہ کیا ۔کرتولی بڑی برہمنا میں آج صبح حکومت بڑی برہمنا کے صنعتی علاقے میں کام کرنے والے مزدوروں کے بچو ںکے لئے سکول تیار کیا گیا ہے جس میں سب کے لئے صد فیصد تعلیم کی بنیادی توجہ ہے ۔اُنہوں نے تمام کلاس روموں ، کچن روم ، کھیل میدان کا دورہ کیا اور اِنتظامیہ او رصنعتی ایسو سی ایشن کو معاشرے کے نچلے طبقے کی بہتری کے لئے ٹھوس اُٹھانے پر مبارک باد دی۔مرکزی وزیر موصوف نے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر رام گڈھ میں ڈرگ ڈی ۔ ایڈکشن اور کونسلنگ سینٹر کا اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے صحت اَفسران پر زو ردیا کہ وہ عام لوگوں اور دیگر متعلقہ آرگنائزیشنوں کے لئے بیداری باقاعدہ کمیونٹی کیمپ منعقد کریں۔وزیر موصوف نے نرسنگھ دیو مندر کمپلیکس میں ایک ایسٹرل گارڈن ” نکشترا ڈیان “ کا سنگ بنیاد بھی رکھا ۔ایسٹرل گارڈن یا نکشتر گارڈن کا تصور مشہور ہے اور بھارت کے مختلف گارڈن اور نیچر پارک میں اس پر عمل کیا جاتا ہے او رگھگوال میں ایسٹرل گارڈن کی بنیاد رکھنے سے یہ علاقے کے عام لوگو ں کے لئے فائدہ مند ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ علم نجوم ، آیوروید ، نباتیات اور زمین کی تزئین کا ایک بہترین مجموعہ ہے۔ شیوم پیلس کے دورے کے دوران وزیر موصوف نے حکومت کی جانب سے قائم کردہ مختلف سٹالوں اور بیداری کیوسک کا معائینہ کیا ۔وزیر موصوف نے 30مستحقین میں موٹرا ائزڈ ٹرائی سائیکل ، میکانیکل ٹرائی سائیکل اور مصنوعی اِمداد تقسیم کی اور اے ایل ایم آئی سی او کے اشتراک سے محکمہ سماجی بہبود کی مختلف سوشل سیکورٹی سکیموں کے تھت 20 مستحقین میں مالی اِمداد تقسیم کی۔بعد میں مرکزی وزیر موصوف نے گھگوال میں مختلف وفود سے ملاقات کی او رمختلف مسائل پر اِستفسار کیا ۔وزیر نے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر شیتل نندا ، ڈی ڈی سی چیئرمین کیشودت شرما، ڈی ڈی سی وائس چیئرمین بلوان سنگھ ،ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ انورادھا گپتا کے علاوہ مقامی بی ڈی سی چیئرمین ، سر پنچوں ، ضلعی اَفسران اور عام لوگ بھی موجود تھے۔