مرکزی وزیر برائے سماجی اِنصاف اور امپاورمنٹ وریندر کمار نے آج یہاں پیر ا یتھلیٹس اور اُن کے کوچوں کے وفدکے ساتھ ملاقات کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان بھی موجود تھے۔امسال 27 اکتوبر سے پہلی ورلڈ ڈیف جوڈو چمپئن شپ میں دو جوڈو کھلاڑی وِشال کھجوریہ اور رخشندہ مہک ورسیل فرانس میںحصہ لینے کے لئے جارہے ہیں۔دونوں کھلاڑی بالترتیب 8اور 10 بار گولڈ میڈلسٹ رہے ہیں۔وِشال کھجوریہ تین بار قومی بہترین جوڈو کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں جبکہ رخشندہ مہک کو 2019ءمیں بہترین جوڈو کھلاڑی ایوارڈ دیا گیا ۔وزیر موصوف نے کہا کہ حالیہ ٹوکیو اولمپکس اور پیرا لمپکس میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی غیر معمولی کارکردگی سے ملک کا نام فخر سے اونچا کیا ہے اور مستقبل کے ایونٹوں کے لئے زیادہ اُمیدیں دی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کھیلوںکے بنیادی ڈھانچے ، سہولیات او رثقافت کو بہتر بنانے پر خاص توجہ مرکوز کر رہی ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ 19پیرا ایتھلیٹس نے ٹوکیو پیرا اولمپکس گیمز میں تمغے جیتنے کا حالیہ کار نامہ کھیلوں میں ترقی کا نتیجہ ہے ۔جوڈو کھلاڑیوں کو اَپنی آنے والی چمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دِکھانے کی ترغیب دی گئی اور بتایا گیا کہ پوری قوم کو ان سے اُمیدیں وابستہ ہیں۔مشیر فاروق خان نے دونوں کھلاڑیوں کی کامیابیوں کوسراہا او ران کی حوصلہ افزائی کی ۔اُنہوں نے اُن سے کہا کہ وہ کھیل کو آگے بڑھائیں او ربین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کریں۔ اُنہوں نے اِس کھیل کے لئے جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے مدد اور سہولیات کی یقین دہانی کرائی۔