سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے آج کہا کہ جموں و کشمیر تمام موسمی سیاحتی مقام ہے اور اس لئے ہمیں بدلتے وقت کے ساتھ محکمہ کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے تا کہ اس کی صلاحیت کو مکمل طور پر استعمال کیا جا سکے ۔ ان باتوں کا اظہار سیکرٹری موصوف نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں /کشمیر کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹورازم ، مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی ( ایم ایم ایچ ایس ) ، جموں و کشمیر ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ٹی ڈی سی ) ، جموں و کشمیر کیبل کار کارپوریشن ( جے کے سی سی سی ) کی کارکردگی اور کام کاج کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران کیا ۔ میٹنگ میں ڈائریکٹر ٹورازم جموں ، ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی ، ڈائریکٹر ٹورازم کشمیر ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی ، ایم ڈی جے کے سی سی سی ، ڈائریکٹر ایس کے آئی سی سی ، سپیشل سیکرٹری ٹورازم ، ڈائریکٹر فائنانس ٹورازم ، جوائینٹ ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران نے ذاتی طور پر اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شرکت کی ۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر عابد نے تمام ایجنسیوں کی کارکردگی اور کام کاج کا ایک جامع جائیزہ لیا جس کا مقصد ان اداروں کی جانب سے جاری مختلف کاموں کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں پیش رفت کا جائیزہ لینا اور ان علاقوں کی نشاندہی کرنا یہاں بہتری لائی جا سکی ہے ۔ میٹنگ میں جموں و کشمیر میں سیاحت کی ترقی اور فروغ سے متعلق مختلف پہلوو¿ں پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا جس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، سیاحت کو فروغ دینے ، آمدنی پیدا کرنے اور مختلف اسکیموں اور اقدامات پر عمل درآمد شامل ہے ۔ سیکرٹری موصوف نے دونوں ڈائریکٹرز کو حکم دیا کہ وہ ایک ماہ میں جموں و کشمیر ٹورازم ایپلی کیشن کو فعال بنائیں جو جموں و کشمیر آنے والے سیاحوں کی سہولت کیلئے ون اسٹاپ حل کے طور پر کام کرے گی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس میں تمام سیاحتی مقامات ، ہوٹلوں اور دیگر تفریحی مقامات کی تفصیلات ہونی چاہئیے ۔ مبارک منڈی ہیریٹیج سوسائٹی کی کارکردگی کا جائیزہ لیتے ہوئے سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس باوقار ورثے کی جگہ کو جلد از جلد بحال کریں تا کہ اسے جموں خطے کے سیاحتی سرکٹ میں لایا جا سکے ۔ اسی طرح سیکرٹری نے جے کے ٹی ڈی سی ، جے کے سی سی سی اور ایس کے آئی سی سی کے کام کاج اور کارکردگی کا جائیزہ لیا ۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت نے محکمہ سیاحت ، جے کے ٹی ڈی سی اور جے کے سی سی سی کی طرف سے خطے میں سیاحت کو فروغ دینے میں کی گئی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ میٹنگ کے دوران متعلقہ ایچ او ڈیز نے اپنے اپنے اداروں کی پیش رفت اور کارکردگی کے بارے میں تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔