نئی دہلی/ ایجنسیز/ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءکی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 22 لاکھ 94 ہزار 338 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 57 ہزار 608 ہو چکی ہیں۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 25 ہزار 149 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 830 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 20 کروڑ 89 لاکھ 11 ہزار 581 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 6 ہزار 58 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 37 لاکھ 25 ہزار 604 ہو چکی ہے۔ 1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 46 ہزار 948 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 36 لاکھ 52 ہزار 745 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 94 ہزار 246 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 13 لاکھ 43 ہزار 304 ہو گئی۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 105 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 76 لاکھ 31 ہزار 233 ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 62 ہزار 938 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 70 لاکھ 13 ہزار 639 ہو چکے ہیں۔ فرانس میں کورونا وائرس کی وباء مجموعی اموات 1 لاکھ 16 ہزار 449 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک ک±ل کیسز 69 لاکھ 89 ہزار 613 رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایران میں کورونا وائرس سے ک±ل اموات کی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 82 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 55 لاکھ 19 ہزار 728 ہو گئے۔ سعودی عرب اسی فہرست میں 52 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 694 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 882 تک جا پہنچی ہے۔