ADVERTISEMENT
جموں،13فروری (یو این آئی) جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں کے مضافاتی علاقے میں پولیس نے ایک مشتبہ ڈرون برآمد کیا ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دیر رات جموں کے باندرا لی گاوں میں مقامی لوگوں نے ایک ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا اور فوری طورپر پولیس کو آگاہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور ڈرون کو تحویل میں لے کرتحقیقات شروع کی۔پولیس ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کی گئی۔بتادیں کہ نزدیکی پولیس تھانے کو اطلاع دئے بغیر جموں وکشمیر یونین ٹریٹری میں ڈرون چلانا منع ہے۔ یو این آئی
ADVERTISEMENT