وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ وندے بھارت ایکسپریسنیو انڈیا کی صلاحیت کی ایک علامت ہے جو تیزی کے ساتھ تبدیلی کے راستے پر آگے بڑھ رہاہے۔ جناب مودی نے وشاکھا پٹنم کے ساتھ سکندرآباد کو جوڑنے والی وندے بھارت ایکسپریسریل گاڑی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جھنڈی دکھاکر روانہ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس سے رہن سہن میں سہولت ہوگی، سیاحتکو فروغ حاصل ہوگا اور معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ انھوں نے کہا کہ اس وندے بھارت ایکسپریسسے تلنگانہ اور آندھراپردیش کے ثقافتی اعتبار سے متنوع خطوں کو جوڑا جاسکے گا۔ وزیراعظمنے کہا کہ گذشتہ چند برسوں میں سات وندے بھارت ریل گاڑیوں نے 30 لاکھ کلومیٹر کا سفرطے کرکے 40 لاکھ مسافروں کو ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچایا ہے۔ انھوں نے کہا کہاس کا ڈیزائن بھارت میں بنایا گیا ہے اور ملک میں ہی اسے تیار کیا گیا ہے۔ جناب مودینے کہا وندے بھارت ایکسپریس ”دیش کی ٹرین“ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وندے بھارت ایکسپریسسے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ بھارت ہر شعبے میں بہترین کارکردگی چاہتا ہے۔ جناب مودینے کہا کہ رابطے قائم کرنے کا براہ راست تعلق ترقی سے ہوتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف بنیادیڈھانچے کو جوڑتا ہے بلکہ خوابوں کو حقیقت کے ساتھ بھی منسلک کرتا ہے۔ انھوں نے یہ بھیکہا کہ آج بھارتی ریلوےز سے سفر کرنا ایک خوشگوار احساس بنتا جارہا ہے اور ریلوے اسٹیشنوںکے ذریعے نئے بھارت کی تصویر ابھر کر سامنے آرہی ہے۔x