جموں 14 جنوری / سروس کے دوران انتقال کر جانے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کے مقصد سے، جموں و کشمیر کے ڈائریکٹر جنرل پولیس، دلباغ سنگھ نے خصوصی فلاحی ریلیف کے طور پر 94 لاکھ روپے کی منظوری دی ہے۔یہ رقم متوفی پولیس اہلکاروں/ایس پی اوز کے زیر کفالت/قانونی ورثاء کیلئے جاری کی گئی ہے۔ پی ایچ کیو کے مختلف احکامات کے تحت، ڈی جی پی نے متوفی ہیڈک کانسٹبل ششی پال، ہیڈ کانسٹبل ممتاز احمد خان، نذیر احمد اور سی ٹی اور ابی نندھن سنگھ ایس جی سی ٹی کے زیر کفالت افراد/ قانونی ورثاء کے حق میں 22 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف کی منظوری دی ہے۔ ڈی جی پی نے متوفی ایس پی او اومکار سنگھ کے زیر کفالت افراد / قانونی ورثاء کے حق میں 06 لاکھ روپے کی خصوصی فلاحی ریلیف بھی منظور کی ہے۔متوفی پولیس اہلکاروں کے لواحقین کو ان کی متعلقہ یونٹوں کے ذریعے آخری رسومات ادا کرنے کے لیے ایک ایک لاکھ روپے پہلے ہی ادا کیے جا چکے ہیں۔ خصوصی ویلفیئر ریلیف کنٹریبیوٹری پولیس ویلفیئر فنڈز سے منظور کیا جاتا ہے۔ پولیس ہیڈ کوارٹر اپنے اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سی اسکیمیں نافذ کر رہا ہے۔ پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوز کے وارڈز کے لیے بھی اسکیمیں ہیں۔ اس کے علاوہ شہداء کے لواحقین، ان کےبچوں اور ریٹائرڈ پولیس اہلکاروں اور ان کی اہلیہ کے لیے بھی اسکیمیں ہیں۔