ADVERTISEMENT
شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ایک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اُس پر سوارشخص لقمہ اجل بن گیا ہے۔ بانڈی پورہ میں ایک تیز رفتار موٹر سائیکل ایک دیوار کے ساتھ جا ٹکرایا جس وجہ سے اُس پر سوار شخص شدید طور پر زخمی ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ زخمی شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُس کو مردہ قرار دیا۔ متوفی کی شناخت طالب احمد بٹ ساکن باغ بانڈی پورہ کے بطور ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
ADVERTISEMENT