وزیر داخلہ اب چار اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں
مرکزی وزیر داخلہ چار اکتوبر سے جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی کا کہنا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ چار اکتوبر کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ راجوری میں جو ریلی یکم اکتوبر کو ہونے جارہی تھی و ہ اب چار اکتوبر کو ہوگی۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ پانچ اکتوبر کشمیر جائیں گے اور وہاں پر عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ چونکہ وزیر اعظم نریندر مودی ٹوکیو کے دورے پر روانہ ہوئے وزیر داخلہ کو نئی دہلی میں ہی قیام کرنے کی ہدایت دی گئی جس کے پیش نظر اب وزیر داخلہ کا دورہ چار اکتوبر سے ہونے جارہا ہے جس کے لئے سبھی تیاریاں کی جارہی ہیں۔













