بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میںایک اہم قدم
وزیراعظم نریندر مودی نے قومی لاجسٹکس پالیسی کا آغاز کیا ہے، جس میں کاروبار کیلئے لاجسٹکس کی لاگت، فیصد کے اعتبار سے واحد ہندسے میں لانے کی بات کہی گئی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے قومی لاجسٹکس پالیسی کا آغاز کیاہے، جس کا مقصد ٹرانسپورٹ سیکٹر کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنا اور کاروبار کیلئے لاجسٹکساخراجات کو کم کرکے واحد ہندسے تک لانا ہے۔ نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران اس پالیسی کا آغاز کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ بھارت کے ترقی یافتہ ملک بننے کی سمت میںایک اہم قدم ہے۔وزیرعظم مودی نے کہا کہ قومی لاجسٹکس پالیسی کا مقصد صنعتی مصنوعات کی نقل وحمل کے اخراجات کو کم کرنا ہے اور وقت بھی بچانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ تیز ٹرانسپورٹ فراہم کرکے زرعی مصنوعات کو پہنچنے والے نقصان کو بھی روک سکیں گے۔جناب مودی نے کہا کہ ا±نھوں نے کنیکٹی وٹی کو بہتر بنانےکے لئے وزیراعظم بننے کے بعد بھارت مالا اور ساگر مالا جیسے مختلف سڑک پروجیکٹ شروعکئے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور کے کام کاج کو تیز کرنا بھی اِس سمت میںایک اہم قدم ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یونیفائڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارمکے ذریعے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق تمام ڈیجیٹل خدمات کو ایک واحد پورٹل میں لایاجاسکےگا۔ اسی طرح اس پالیسی کے تحت لاجسٹکس خدمات کو آسان بنانے کیلئے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹفارم بھی شروع کیا گیا ہے۔