نقب زن گرفتار ، لاکھوں روپے مالےت کا مال مسروقہ برآمد
بڈگام پولیس نے چوری کا معالہ حل کرتے ہوے نقب زن کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور چور ی شدہ مال بھی بر آمد کر لیا ۔اطلاعات کے مطابق 12جنوری کو پولےس اسٹیشن بڈگام کو محمد حسین ملا ولدمحمد شعبان ملا ساکن پالر بڈگام کی طرف سے اےک شکایت موصول ہوئی کہ اس کے گھر میںنقب کی واردات ہوئی ہے اور 1.5 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری ہو گئے ہیں۔اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ پولےس بڈگام نے اس سلسلے مےں ایف آئی آر نمبر 12/2022 درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔تفتیش کے دوران پولیس اسٹیشن بڈگام کی پولیس ٹیم نے بہت سے مشتبہ افراد کو پوچھ تاچھ کےلئے بلاےا ور آخر کار ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا جس کی شناخت اعجاز احمد راتھر ولد شوکت احمد راتھر ساکن سنبل بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔دوران تفتیش گرفتارشخص کے انکشاف پر پولےس نے لاکھوں روپئے مالےت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے ۔کمیونٹی ممبران نے فوری کارروائی کے لیے بڈگام پولیس کی کوششوں کو سراہا ہے۔ ہماری مسلسل کارروائیاں کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلائیں گی کہ پولیس نے کسی بھی قسم کی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا عزم کیا ہے۔