جنوبی ضلع اننت ناگ میں اے سی آر اننت ناگ کی قیادت میں انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف سرکاری دفاتر، بازاروں کا معائنہ کیا جہاں ٹیم نے مختلف افراد سے کووڈ مناسب طرز عمل کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا ۔ اس دوران ٹیم نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ کووڈ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں کووڈ 19کے مثبت معاملات میں اضافہ کے پیش نظر جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اے سی آر اننت ناگ کی قیادت میں تحصیلدار اننت ناگ ، انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف سرکاری دفاتر کا دورہ کیا جہاں ٹیم نے کئی سرکاری ملازمین کو ماسک کے بغیر پاتے ہی ان پر جرمانہ عائد کیا ۔ اس دوران ملازمین پر سختی سے زور دیا گیا کہ اگر وہ کووڈ ایس او پیز پر عمل نہیں کرےں گے تو ان کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔ اس دوران انفورسمنٹ ٹیم نے ضلع کے مختلف بازاروں کا بھی معائینہ کیا۔ ٹیم نے دکانداروں ، گراہکوں اور راہ چلتے افرادکو ماسک پہننے اور کووڈایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ دورہ کے دورائی کئی دکانداروںاور دیگر افراد پر ماسک نہ پہننے کی پاداش میں جرمانہ عائد کیا گیا ۔ اس طرح سے آ ج ضلع اننت ناگ میں کوروناوائرس گائڈ لائنوں پر عمل نہ کرنے والوں سے ہزاروں روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔