مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا معائینہ کیا
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری نے آج ڈسٹرکٹ ہسپتال کا اَچانک دورہ کیا اور وارڈوں ، پوسٹ آپریٹیواور سرجیکل وارڈ،آئی سی یو ، سٹور ، کووِڈ کنٹرول روم وغیرہ کا مکمل جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے کیجولٹی سینٹر کا معائینہ کرتے ہوئے مریضوں ،ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر وں اور پیرا میڈیکل عملے سے بات چیت کی ۔اُنہوں نے مریضوں اور اُن کے تیمارداروں کو اَدویات ، کھانے اور دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں معلومات حاصل کی۔بصیر الحق چودھری نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں کہا کہ وہ وضع کردہ روسٹر کے مطابق اَپنے فرائض اَنجام دیں۔اُنہوں نے سی ایم او اور میڈیکل سپر اِنٹنڈنٹ کو مشورہ دیا کہ وہ مریضوں ، ان کے تیمارداروں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات فراہم کریں ۔اُنہوں نے مریضوں ، ان کے تیمارداروں کے ساتھ ساتھ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بھی بات چیت کی اور میڈیکل سپر اِنٹنڈںٹ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ مکمل صفائی ستھارئی کو برقرار رکھیں اور ہسپتال میں مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو صحت دیکھ ریکھ کی سہولیات فراہم کریں تاکہ کووِڈ۔19 کے پھیلاﺅکے خطرات سے بچاجاسکے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ کلر کوڈنگ کے طریقہ کار کے مطابق بستر اور کمبل روزانہ تبدیل کئے جائیں۔اُنہوں نے ہسپتا ل اِنتظامیہ کو ماسک کے بغیر لوگوں کو جانے کی اِجازت نہ دینے اور خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کرنے کی ہدایت دی۔