پلوامہ میں پولیس نے جرائم میں ملوث ایک ملزم خاتون کو گرفتار کرکے چوری کا ایک معاملہ حل کیا اور اس کے قبضے سے لاکھوں روپے کی مال مسروقہ برآمد کی ہے۔اطلاعات کے مطابق3جنوری کو، پولیس اسٹیشن راجپورہ کو ایک شخص منظور احمد ڈار ولد غلام قادر ساکن بیلو درگنڈ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ کچھ نامعلوم افراد نے اس کے رہائشی مکان سے زیورات چرا کر لے گئے ہیں۔اس کے مطابق ایف آئی آر نمبر02/2022کے تحت قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن راجپورہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی۔تفتیش کے دوران افسران نے جدید تکنیک سے مدد لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جو شکایت کنندہ کے گھر کے قریب واقع ٹیلرنگ شاپ پر کام کرتی تھی۔ اس کے بعد اسے زنانہ پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہے۔مزکوریہ کی انکشاف پر، تفتیشی ٹیم نے چوری شدہ سونے کی اشیاءبرآمد کرنے میں کامیاب ملی، جس میں ایک چین پینڈولم، ایک چوڑیاں، ایک بالی، دو جھمکے، دو انگوٹھیاں، ایک بیج شامل ہیں۔ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔