10نومبر تک موسم مجموعی طو ر پر خشک جبکہ 11سے بارشوں اور ربرفباری کی پیشگوئی
دن بھر سورج نکالنے کے باعث پوری وادی شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ اسی دوران خطہ لداخ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ثابت ہوئی ہے۔ادھر وادی میںشدید سردی کے بیچ صبح و شام کے شدید دھند ہوتی ہے جس کے نتیجے میں چلنے پھرنے میں دشواریاں پیش آتی ہے اسی دوران محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ10نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور شبانہ سردیوں میںمزید تیزی آ سکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق وادی کشمیر میں دن بھر کھلی دھوپ نکالنے کے باعث سردی کی شدید لہر جاری ہے اور راتیں انتہائی سرد ہونے لگی ہے ۔ اسی دوران وادی کشمیر میں جاری شدید سردی کی لہر کے بیچ خطہ لداخ میں رواں موسم کی اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی جس کے دوران یہاں کم از کم درجہ حرارت نقطہ انجمادسے 8ڈگری نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ لداخ میں گزشتہ رات رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گیا جس دوران شبانہ درجہ حرارت منفی 7.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ سرینگر میں میں بھی یخ بستہ ہواﺅں کے نتےجے میں یہاں کا موسم بھی سرد ہی محسوس کیا جارہا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت 1.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8ڈگری رہا اس کے ساتھ ساتھ گلمرگ میں بھی رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے پہلے ہی 10نومبر کی شام سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کی پیشگوئی کی تھی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 10نومبرتک موسمی صورتحال مجموعی طور پر خشک رہے گی جس کے بعد موسمی صورتحال میں تبدیلی کا امکان ہے ۔ ادھر وادی کشمیر میں سردیوں کے ایام کے دوران بجلی کی عدم دستیابی کے نتےجے میں لوگ مشکلات سے دو چار ہے جبکہ سردی سے بچنے کیلئے اہلیان کشمیر نے گرم ملبوسات زیر تن کرنا شروع کر دیا ہے اور سردی سے بچنے کیلئے روایتی اور جدید گرمی کے آلات کا استعمال کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔