ADVERTISEMENT
وسطی کشمیر کے ضلع سرینگر میںشالیمار آربل علاقے میں گزشتہ شب محمد لطیف بٹ کے رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ اس دوران مقامی لوگوں اور فائرسروس عملے نے آگ کی واردات پر قابو پاکر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا تاہم اس دوران مکان کو جزوی نقصان پہنچا ۔ دریںاثنا ءجنوبی کشمیر میں منواڑہ اننت ناگ میں عبدالعزیز ڈار کے گاﺅ کھانے سے دوران شب اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آنا فانا سارے گاﺅ کھانے کو راکھ میں تبدیل کردیا ۔ اس دوران گاﺅ کھانے میں گھاس کی ہزاروں گھچیاں بھی جل کر خاکستر ہوئی ہے ۔
ADVERTISEMENT