گاندربل پولیس نے منشیات اسمگلروں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ مادہ بر آمد کیا۔ پولیس اسٹیشن کھیر بوانی کی پولیس پارٹی نے ہٹبورہ میں ناکہ کے دوران2 افرادکو پکڑ کر ان کی تلاشی لی۔ دوران تلا شی ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاءبر آمد کر لیا گیا ۔ ان کی شناخت شبیر احمد گنائی ولد بشیر احمد گنا ئی اور فیاض احمد ڈار ولدغلام حسن ڈار ساکن کچن گاندربل کے طور پر ہوئی ہیں۔ اس سلسلے میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر04/23 پولیس اسٹیشن کھیربوانی میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کی طرف سے عوام الناس کو اپیل کی جاتی ہے کہ وہ منشیات کے استعمال سے متعلق تمام معلومات کو متعلقہ پولیس کے ساتھ شیئر کریں ۔ تاکہ ملوثین کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکیں۔