کلب میں ہنگامہ آرائی، میوزک بند کردیا گیا
واشنگٹن(یو این آئی/ژنہوا) امریکی ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن کے ایک آفٹر آورز کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک مشتبہ شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ پولس نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ہیوسٹن پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے کچھ پہلے پیش آیا۔ مقامی خبر رساں ایجنسی اے بی سی 13 نے رپورٹ کیا کہ شوٹنگ سے تقریباً 10 منٹ قبل کلب میں ہنگامہ آرائی ہوئی اور ڈی جے نے میوزک بند کردیا۔ یہ وہ وقت تھا جب بہت سے لوگوں کو کلب سے نکال دیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم نے فرار ہونے سے پہلے پارکنگ میں فائرنگ کی جس سے ایک گاہک، ایک سیکیورٹی گارڈ اور کلب کا ملازم زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بعد میں تصدیق کی کہ گاہک کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے ۔