پاکستان حکومت کیلئے اگلے 3 ماہ انتہائی اہم، فوجی قیادت کے ساتھ تعلقات مثالی ہی، کے پی بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا، پاک وزیراعظم عمران خان نے حکومت کیلئے اگلے 3 ماہ کو انتہائی اہم قرار دے دیا اور کہا کہ فوجی قیادت کے ساتھ ان کے تعلقات مثالی ہیں، آرمی چیف کی مزید توسیع سے متعلق ابھی سوچا نہیں، نومبر کافی دور ہے۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی بلدیاتی انتخابات میں شکست سے پارٹی کو نقصان ہوا، یہ پارٹی کی تنظیمی سطح پر بڑی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی ناکامی احتساب کا نہ ہونا ہے، تمام شواہد کے باوجود یہ لوگ بچ نکل رہے ہیں، اپوزیشن عدم اعتمادلانا چاہتی ہے توضرور لائے، ان کرپشن زدہ پارٹیوں سے کوئی خطرہ نہیں، اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت 5 سال پورے کرے گی۔عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے پی ٹی آئی کے ووٹ بینک میں کوئی کمی نہیں ہوئی، حکومت کے بہت سے اچھے کاموں کی تشہیر نہیں ہو رہی ، آئندہ 3 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ہوگا، پنجاب حکومت کی کارکردگی سے پوری طرح مطمئن ہیں، پاکستان کے چین اور امریکا سےاچھے تعلقات ہیں۔