پیانگ یانگ(یو این آئی) شمالی کوریا نے جمعرات کو کہا کہ اس نے کل ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا اور یہ میزائل 700 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا۔ کورین سینٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے ) کے مطابق ابتدائی تجربہ اس میزائل نے 700 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنایا ہے ۔ اس سے پہلے یہ تقریباً 120 کلومیٹر کی بلندی تک گیا تھا۔ اس ٹیسٹ کی کامیابی نے شمالی کوریا کی جانب سے نئے فیول سسٹم کی معتبریت کو ثابت کر دیا ہے ۔ شمالی کوریا کا یہ دوسرا ہائپر سونک میزائل تجربہ تھا۔ اس سے قبل ستمبر میں شمالی کوریا نے ہسانگ۔ 8 کا تجربہ کیا تھا۔یونہاپ کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز جنوبی کوریا کی فوج نے کہا کہ شمالی کوریا نے شمالی صوبے جگانگ سے مشرقی سمندر میں ایک بیلسٹک میزائل داغا تھا۔شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان ہائپرسونک میزائل کے تجربے میں شامل نہیں ہوئے ۔شمالی کوریا کے اعلیٰ لیڈروں نے اپنے نئے سال کی تقریر میں کہا کہ پیانگ یانگ کوریائی جزیرہ نما پر تیزی غیر مستحکم فوجی ماحول کے درمیان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط کرنا جاری رکھے گا۔