اومیکرون امریکی فوجی اڈوں سے شہر میں تیزی سے پھیل رہا ہے: جاپان
ٹوکیو(یو این آئی) جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی نے جمعرات کو کورونا کے پیش نظر ملک میں امریکی فوجی اڈوں پر کرفیو نافذ کرنے کی درخواست کی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مسٹر حیاشی نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے فون پر بات کی۔ وزیر خارجہ حیاشی نے مبینہ طور پر کہا کہ جاپان میں امریکی فوجی اڈوں پر اہلکاروں میں کورونا کے پھیلا¶ کو روکنے کے لیے کرفیو جیسے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، بدھ کے روز ہیروشیما کے یاماگوچی صوبے میں واقع یو ایس مرین کارپس ایئر اسٹیشن ایواکونی میں 182 اہلکاروں کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔ اس حوالے سے ایواکونی کے میئر یوشیہیکو فوکودا نے کہا ہے کہ اومیکرون امریکی فوجی اڈوں سے شہر میں تیزی سے پھیل رہا ہے ۔انہوں نے کہا ،‘ہم نے سنا ہے کہ سٹی ریسٹورنٹ میں بیس اہلکاروں اور پوزیٹیو پائے جانے والوں کا کورونا وائرس کا جینوم ایک جیسا ہے ۔ اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکی اڈے سے کورونا کی نیا ویریئنٹ اومیکرون شہر بھر میں پھیل گیاہے ۔زیادہ تر امریکی اڈے اوکیناوا، جاپان میں ہیں۔ جہاں بدھ کو 623 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔